آج کی خریداری
آج نیلاگنبدسائیکل مارکیٹ لاہور سے یہ سائیکل خریدی اس سائیکل کے اندر وہ تمام خوبیاں موجود تھی جس کا میں نے سوچ رکھا تھا ـ اس کے سامنے ایک باسکٹ ہے ، میرا خیال تھا سیاحت کے دوران اس کے اندر کھانے پینے کا سامان رکھا کروں گا ـ دوسرا خیال تھا سائیکل کے آگے لائیٹ بھی ہو ، تاکہ رات کو آسانی سے چل سکے ، تیسرا خیال تھا سائیکل کے ساتھ پانی والی بوتل بھی ہو اور سلور رنگ بھی مجھے بہت پسند تھا ـ اس سائیکل کو میں نے 10300روپے میں خریدا ـ دوکان دار نے12000ہزار مانگا تھا ـ یہ ویسی ہی سائیکل تھی جس کے بارے میں ، میں نے سوچ رکھا تھا کہ جب بھی لوں گا ایسی سائیکل لوں گا ـ سائیکل خرید کر میں خوشی خوشی نیلا گنبد مارکیٹ سے سائیکل خود چلا کر گلبرک ۳ گیسٹ ہاؤس کے اندر آ گیا تھا ـ پھر جب میں نے سائیکل کا بل دیکھا تو اس کے اوپر لکھا تھا ـ "لیڈی بار سائیکل سلور کلر " یہ لکھا دیکھ کر میں حیران ہو گیا کہ میں غلطی سے لڑکیوں والی سائیکل خرید کر آ گیا ہوں ـ میں نے دوکان دار کو بتایا بھی تھا کہ یہ سائیکل میں نے اپنے لیے خریدنی ہے اور سیاحت کے لیے خریدنی ہے اس نے بھی کہا یہ ہی ٹھیک ہے آپ کے لیے ، میرے کزن نے بھی کہا یہ سائیکل ٹھیک ہے اور پیاری بھی ـ پھر اس سائیکل کو ایک دوست کو دیکھایا اس نے کہا" یہ تو بچوں والی سائیکل ہے" پھر ایک دوست نے سائیکل کو دیکھا اس کو بہت پسند آئی اور اس نے کہا بہت پیاری ہے واپس نہ کرو، اس سائیکل کو میں نے خود پسند کیا ہے اب واپس کرنے کو بھی دل نہیں کر رہا ، اب یہ سوچ رہا ہوں کل پھر سائیکل مارکیٹ کا وزٹ کرتا ہوں اور ایک اور سائیکل خرید لیتا ہوں ـ لوگ دو دو بیویاں رکھ سکتے ہیں تو میں دو سائیکلیں کیوں نہیں رکھ سکتا ـ ـ ـ آپ بھی
اپنی راۓ دیں آپ کی راۓ کا احترام کیا جاۓ گا ـ شکریہ
تحریر: طاہر باہو

Comments
Post a Comment