Skip to main content

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریل
کاروبارکی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موقع سے استفادہ کرنے کی کوشش کی تو بہت حد تک پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے۔
ثور:

22اپریل تا20 مئی
اپنا گھریلو بجٹ بناتے ہوئے شریک حیات کی آمدنی کو اپنے سامنے رکھ لیں تاکہ غیر متوازن صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ایسا کرنے سے آپ کا گھریلو ماحول بھی کافی حد تک بہتر رہیگا۔
جوزا:21مئی تا 21 جون
ہم نے پہلے بھی آپ کو یہی مشورہ دیا تھا کہ آپ اپنی سوچوں کو بدلنے کی کوشش کریں خود پر مایوسی کے اندھیرے مسلط کرکے سوچوں میں ڈوبے رہنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔
سرطان:22جون تا23جولائی
زنگ آلود صلاحیتوں کا حقیقی رنگ بھر کر سامنے آ سکتا ہے گویا نئی زندگی ملے گی آج کے دن کسی قسم کا کاروباری معائدہ ہرگز نہ کریں صحت جسمانی قدرے بہتر رہے گی۔
اسد:24جولائی تا23اگست
آپ اپنی اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کریں ایک وقت میں صرف ایک ہی کام کو پایا تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں تو زیادہ بہتر ہے۔
سنبلہ:24اگست تا23ستمبر
سیاسی و سماجی شخصیات اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کریں اور ہر ایک پر آنکھیں بند کرکے اعتبار نہ ہی کریں بلکہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تاکہ آپ کسی غلط راستے کا انتخاب نہ کر بیٹھیں۔
میزان:24ستمبر تا23اکتوبر
ہمارے سابقہ دیے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکیں کسی بھی معاملے میں جلدبازی ہرگز نہ کریں تو بہتر ہے۔
عقرب:24اکتوبر تا 22نومبر
اپنی ضروریات کو محدود کردیں آج کل آپ کافی فضول خرچ ہوتے جا رہے ہیں اگر یہی عالم رہا تو بہت جلد آپ کو قرض لینا پڑ سکتا ہے بہتر ہے کہ ایسانہ ہو۔
قوس:23نومبر تا22دسمبر
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو زمانے میں رسوا نہ ہونا پڑے تو پھر اپنے دوستوں کی تعداد محدود ہی رکھیں انھیں اپنے معاملات سے دور ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔
جدی:

23دسمبر تا20جنوری
کوئی دیرینہ دشمن کھل کر سامنے آ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا کاروبار بہت متاثر ہوسکتا ہے لہٰذا اس آستین کے سانپ کا پتہ لگایئے تاکہ آپ بچ سکیں۔
دلو:21جنوری تا19فروری
صدقہ و خیرات کرتے رہنا آپ کے لیے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل آپ کے لیے سازگار نہ ہے اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔
حوت:20 فروری تا 20 مارچ
ان گنت رکاوٹیں آج آپ کے راستے میں حائل رہے گی لیکن آپ بلاشبہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے چلے جائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے1830پارٹنرسکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کرلی ۔پیف ترجمان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے1830پارٹنرسکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کرلی ۔پیف ترجمان پارٹنزسکولزکی مانیٹرنگ جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کیاجارہاہے ۔ترجمان لاہور 18اپریل ۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے7ہزار719 سکولزمیں سے1830 پارٹنرسکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کرلی ہے۔پنجاب بھر میں پیف پارٹنرسکولوں کی مانیٹرنگ کامیابی سے جاری ہے مانیٹرنگ 18 مئی 2019 تک مکمل کرلی جائے گی۔ مانیٹرنگ کے دوران سکول انتظامیہ کو اپناتمام ریکارڈمکمل رکھنے کی درخواست کی گئی ہے جس میں تمام کلاسسزکے حاضری رجسٹر ،داخل و خارج رجسٹربرائے طلباء طالبات، دستاویزات ، سکول انفرسٹرکچر کامکمل ریکارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ دیگرسہولیات جن میں اساتدہ اورطلباء کے لیے فرنیچرکی فراہمی ،پینے کاصاف پانی ، سکول کے باہرپیف بورڈ کاموجودہونا،سکول کی عمومی حالت اور اسکی صفائی بمطابق پیف پالیسی/قوانین موجودہونا ضروری ہے۔اس حوالے سے سرکلربھی پیف کی ویب سائیٹ پہ جاری کردیاگیاہے۔ مزیدبراں پیف پارٹنرسکولوں کوبچوں کی فیس کی مد میں ماہانہ 550روپے پرائمری سیکشن،600روپے مڈل اور900روپے سیکنڈری لیول برائے آرٹس جبکہ سائنس مضا مین کے لیے 1100روپے فی کس طالب علم اداک...
  آج کی خریداری آج نیلاگنبدسائیکل مارکیٹ لاہور سے یہ سائیکل خریدی اس سائیکل کے اندر وہ تمام خوبیاں موجود تھی جس کا میں نے سوچ رکھا تھا ـ اس کے سامنے ایک باسکٹ ہے ، میرا خیال تھا سیاحت کے دوران اس کے اندر کھانے پینے کا سامان رکھا کروں گا ـ دوسرا خیال تھا سائیکل کے آگے لائیٹ بھی ہو ، تاکہ رات کو آسانی سے چل سکے ، تیسرا خیال تھا سائیکل کے ساتھ پانی والی بوتل بھی ہو اور سلور رنگ بھی مجھے بہت پسند تھا ـ اس سائیکل کو میں نے 10300روپے میں خریدا ـ دوکان دار نے12000ہزار مانگا تھا ـ  یہ ویسی ہی سائیکل تھی جس کے بارے میں ، میں نے سوچ رکھا تھا کہ جب بھی لوں گا ایسی سائیکل لوں گا ـ سائیکل خرید کر میں خوشی خوشی نیلا گنبد مارکیٹ سے سائیکل خود چلا کر گلبرک ۳ گیسٹ ہاؤس کے اندر آ گیا تھا ـ پھر جب میں نے سائیکل کا بل دیکھا تو اس کے اوپر لکھا تھا ـ "لیڈی بار سائیکل سلور کلر " یہ لکھا دیکھ کر میں حیران ہو گیا کہ میں غلطی سے لڑکیوں والی سائیکل خرید کر آ گیا ہوں ـ میں نے دوکان دار کو بتایا بھی تھا کہ یہ سائیکل میں نے اپنے لیے خریدنی ہے اور سیاحت کے لیے خریدنی ہے اس نے بھی کہا یہ ہی ٹھیک ہے آپ کے ...